جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس کیلیے شہباز شریف نے خود بات کی

88

اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے لیے پارٹی صدر شہبازشریف نے خود نواز شریف سے بات کی۔ جاوید لطیف کا بعض سینئر رہنماؤں سے اس بات پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ چودھری نثار، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ انہیں بلا کر ملتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف اب شوکازنوٹس کا جواب بھرپور اندازسے دینے کی تیاری میں ہیں لیکن وہ نواز شریف کی رہنمائی چاہتے ہیں کہ کہیں ان کے جواب سے پارٹی میں مزید کشیدگی نہ بڑھ جائے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ اگر جاوید لطیف کا جواب مفصل ہوا تو اس میں خواجہ آصف اور رانا تنویر کے بیانات کا حوالہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔