وزیر اعظم کی سربراہی میں فوڈ سیکورٹی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

147

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی جانب سے فوڈ سیکورٹی سے متعلقہ تیز ترین اعداد شمار کے حصول کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ، حکومت نے پاکستان فوڈ سیکورٹی فلو اینڈ انفارمیشن آرڈیننس جاری کر دیا،آرڈیننس کے تحت جو افسر ڈیٹا فراہم نہیں کرے گا اسے 6 ماہ تک قید یا جرمانہ ہوگا۔آرڈیننس کے تحت نیشنل فوڈ سیکورٹی
مینجمنٹ کمیٹی قائم کی جائیگی۔ وزیر اعظم فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،نیشنل فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ اراکین میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز ہوں گے۔ سال میں کم سے کم 2 مرتبہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا، کمیٹی، نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کرائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی جانب سے بروقت فصلوں کی پیداوار کے اعداد و شمار نہ دیے جانے کی وجہ سے یہ آرڈیننس لانا پڑا۔
سیکورٹی کمیٹی