زمبابوے نے دوسرے ٹی 20 میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 10 رنز سے ہرادیا

194

ایڈنبرا(جسارت نیوز)زمبابوے نے دوسرے ٹی 20 میچ میںا سکاٹ لینڈ کو 10 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، شان ولیمز نے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان کریک اروائن 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 126 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، رچی برینگٹن اور میتھیو کراس نے 42 ، 42 رنز بنائے۔ زمبابوے کی طرف سے ٹینڈائی چتارا، رچرڈ نگروا اور ویلنگٹن ماساکڈزا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔