تھریٹ کی اطلاعات فائیو آئیز نے دی ، کیویز میڈیا

310

 

ویلنگٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے خلاف تھریٹ کی اطلاع فائیوآئیز کی جانب سے دی گئی تھی۔فائیو آئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انیٹنلی جینس اتحاد ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ تھی ،جس کے بعد نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کیا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی ٹیلی فون پر رابطے ہوئے اور ان رابطوں کے 12 گھنٹے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈکے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسہ تھی اور فوری اقدام ضروری تھا۔واضح رہے کہ فائیوآئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا،کنیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انگلش بولنے والے5 جمہوری ملکوں پر مشمتل اینٹلی جینس شئیرنگ انتظام ہے،جو سردجنگ کے دوران سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔