جیکب آباد میں میر مرتضی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب، کارکنان نے کیک کاٹا

153

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں مرتضی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی ضلعی دفتر میں تقریب کا انعقاد، کارکنان نے کیک کاٹا۔ پیپلز پارٹی ش ب کی جانب سے میر مرتضیٰ بھٹو کی 67ویں سالگرہ ضلعی دفتر میں منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ندیم قریشی کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میںنور محمد منجھو،عبدالسمیع سومرو، سلیم بروہی ،بابل کوریجو ،اکرم تھیم ،ریاض لاشاری، حیدری کیہر ، عمران ابڑو اور دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں میر مرتضیٰ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں میر مرتضیٰ کی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔