سیاہ کاری کا جھوٹا الزام دینے والوں سے تحفظ دیا جائے، میر دوست گولو

186

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ گبلو تھانے کی حدود پرانا ہیبت خان گولو کے مکین میر دوست گولو پر اپنے ہی قبیلے کے لوگوں نے سیاہ کاری کا الزام دینے اور قتل کرنے کی کوشش کے عمل کیخلاف اپنی اہلیہ عظیماں خاتون، بچوں شاہنواز، عمران، عبیداللہ، رضوان، افروزاں کے ہمراہ انصاف کی خاطر میڈیا سینٹر پہنچ کر احتجاج کیا۔ میر دوست گولو نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بشیر گولو، مسافر گولو، منظور گولو، احسان گولو والے ناجائز ناحق سیاہ کاری کا جھوٹا الزام دینا چاہتے ہیں۔ ان سے مجھے اور میرے خاندان کی جانوں کو خطرہ ہے۔ اس لیے میڈیا کے سامنے آ کر سندھ پولیس، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی کندھکوٹ امجد شیخ ودیگر اعلیٰ حلقوں سے اپیل ہے کہ ناحق بیگناہ سیاہ کاری کے الزام کا فی الفور نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے ہم کو تحفظ فراہم کیا جائے۔