ٹنڈو محمد خان:ہوٹلوں اور بازاروں میں ویکسین کارڈ کی چیکنگ

124

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سندھ حکومت کی ہدایت پر مختار کار کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں اور پیزا شاپ پر کارروائی، مالکان اور ملازمین کے ویکسین کارڈ چیک کیے گئے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ عائد کیا گیا، مختار کار ٹنڈو محمد خان زوہیب علی میمن، اسسٹنٹ مختار کار قاضی توقیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں پھلیلی پل، حیدرآباد بدین روڈ پر قائم مختلف ہوٹلوں اور پیزا شاپ پر (این سی او سی) اور سندھ حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹلوں اور پیزا شاپ کے مالکان اور ملازمین کے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے جانے والی ویکسین کے کارڈ چیک کیے اور ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ 24 گھنٹوں کے اندر ویکسین لگوائیں دوسری صورت میں دکانوں کو سیل کردیا جائے گا۔