ٹنڈوجام :زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کے حق میں دھرنا

101

ٹنڈوجام (نمائندجسارت) زرعی تحقیقاتی ادارے سندھ کے ملازمین کی احتجاجی تحریک کا ایگریکلچرل فیلڈ اسسٹنٹ ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کا اعلان کردیا۔ 20 ستمبر سے وہ اس تحریک میں شامل ہوجائیں گے، شدید گرمی میں سیکڑوں ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی اور جلسہ منعقد ہوا۔ زرعی تحقیقاتی ادارے سندھ کے ملازمین نے شدید گرمی کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں سارینگا کے مرکزی صدر ملوک اُجن جنرل سیکرٹری شریف کا ٹھیو کی قیادت میں ریلی نکالی جو ڈائریکٹر جنرل سندھ کے آفس پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے پورے سندھ کے ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور اپنے جائز مسائل کے حل مطالبہ کررہے ہیں اور ان مسائل کا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی ڈائریکٹر آف جنرل سندھ کو دے دیا ہے لیکن وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے ملازمین میں مزید اشتعال پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا اگر ہمارے مطالبات کو پوررا نہیں کیا گیا تو پیر سے ہمارے مظاہرے پورے سندھ کے اندر شروع ہوجائیں گے اور زرعی تحقیقاتی ادارے کے تمام ملازمین سڑکوں پر ہوں گے۔ اس موقع پر ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ایگریکلچرل ریسرچ فیلڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کرکے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ 20 ستمبر سے فیلڈ ورک بند کر کے ملازمین کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زرعی ملازمین کے حقوق پر ڈاکے مار رہی ہے اس اندازہ ہوتا ہے کہ اسے زراعت کی ترقی کی کتنی فکر ہے۔ اجلاس میں نور احمد جمالی، سکندر نوھڑیو، محمود مگسی، فدا حسین شاہ، محبوب علی خاص خیلی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔