درسی کتب نہ ملنے پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کا ایکشن

667

جامشورو(نمائندہ جسارت) تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے درسی کتب اسکولوں اور شاگردوں کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کا سخت ایکشن، شاگردوں کا پروفارما مع CD سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو انتظامیہ کو موصول نہ ہونے پرتمام تر ذمے داری وہاں کا متعلقہ عملہ اور ذمے دار افسران ہوں گے۔ حفیظ اللہ مہر۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے سیکرٹری حفیظ اللہ مہرنے سندھ کے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولز کے ڈائر یکٹرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایجوکیشن آفیسرز، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سپورٹ یونٹ کے چیف اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن سیل کو تحریری ہدایات جاری کیں ہیں ، جس کے مطابق گورنمنٹ اسکولوں میں پڑھنے والے تمام شاگردوں کی مکمل تفصیلات 28 نومبر کو ادارے میں پہنچادیں، تاکہ اگلے سال 2022ء کے لیے فہرست کے مطابق کتب کا اجرا کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتب کی اشاعت کے سلسلے میں تمام متعلقہ افسران اور ذمے داران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے تمام شاگردوں کے نام، والدین کے نام، کلاس، زبان، مذہب کے متعلق تفصیلات ادارے کو 28 نومبر تک لازمی پہنچادیں تاکہ اسی مناسبت سے کتب کی اشاعت کو یقینی بنایا جاسکے۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے سیکرٹری حفیظ اللہ مہر نے کہا کہ ہر سال ہر ڈویژن میں ضرورت سے زیادہ کتابیں دی جاتی رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود شاگردوں اور اسکولوں کی سے کتابیں نہ ملنے کی شکایات کا ڈھیر لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاگردوں اور اسکولوں سے کتابیں نہ ملنے کی شکایات پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین پرویز احمد بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میرپورڈویژن اور اُسکے علاوہ دیگر ویئر ہاؤسز کے دورے کیے، جہاں پر تقسیم نہ کی گئی کتابوں کے ڈھیر موجود تھے۔ جو کہ جان بوجھ کر ذمیداران نے اسکولوں میں نہیں پہنچائے۔ انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ افسران اور ذمیداران اپنی لاپرواہی اور تعلیم دشمن عناصر سارا ملبہ سند ھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو ڈال دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا جس اسکول یا ذمیداران کی جانب سے شاگردوں کا پروفارما بمعہ CD سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو انتظامیہ کو موصول نہیں ہوگا ، اُسکی تمام تر ذمیغ داری وہاں کا متعلقہ عملہ اور ذمے دار افسران ہوں گے۔