امریکا کا کابل حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف

262

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ڈرون حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیردفاع لائڈ آسٹن نے 29 اگست کو کابل میں ڈرون حملے میں سویلین شہریوں کو نشانہ بنانے اور 10 افرادکی ہلاکت پرمعافی مانگ لی ۔ اپنے بیان میں امریکی وزیردفاع نے کہا کہ کابل میں ڈرون حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سیاظہارتعزیت اورمعافی مانگتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین غلطی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ دریں اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے 29 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ڈرون حملے کو غلطی قرار دے دیا۔امریکی جنرل نے کہا کہ کابل میں 10 شہریوں کو ہلاک کرنے والا ڈرون حملہ ایک افسوسناک غلطی تھی جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔