حکومت سندھ کا 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

87

کراچی(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 ستمبر کو بدھ کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ لازمی خدمات اور کووڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔