سب کمیٹیز ارکان نے چیمبر کی کارکردگی کو بہتر بنایا،اسمال ٹریڈرز

215
حیدرآباد: چیمبر آف اسمال ٹریڈر ز کے صدر سلیم الدین قریشی کنوینر سب کمیٹیز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ امسال جو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ان سب کمیٹیز نے بڑی ذمے داریوں سے اپنا کام کیا، ہر ادارے میں چیمبر کی نمائندگی کی اور اِس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ وہ سب کمیٹیز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج بے انتہاء خوشی محسوس ہوتی ہے جب ہر ادارے میں چیمبر کی نمائندگی شامل ہوتی ہے جس کا سہرا ہمارے سرپرست محمد امین کھتری، حاجی محمد یعقوب، مسعود پرویز اور سلیم عمر میمن کے سر ہے کہ جنہوں نے آج سے 5 سال پہلے ایک پودا چیمبر کی صورت میں لگایا تھا آج وہ اللہ کے فضل سے اور سب کی محنت و لگن سے ایک تناور درخت بن گیا ہے۔ بعد ازاں صدر چیمبر نے تمام کنوینرز میں اجرک اور شیلڈ پیش کیں۔ اس موقع پر کنوینر انٹرنیشنل افیئرز دولت رام لوہانہ نے کہا کہ صدر چیمبر کو اچھی
ٹیم ملی، سب نے اپنی کارکردگی دکھائی اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج چیمبر اپنی مثال آپ ہے۔ چیمبر کو آرڈینیٹر محمد اکرم انصاری نے کہا کہ آج چیمبر کو دیکھ کر کافی اچھا محسوس ہوتا ہے، چیمبر کی 5 سالہ کارکردگی 50 سالہ کارکردگی لگی ہے۔ کنوینر فوڈ سب کمیٹی چودھری محمد اسلم نے کہا کہ مجھے ایک ایسی کمیٹی دی گئی جس سے تاجروں کو کئی مسائل پیش آتے ہیں مگر تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرائے۔ کنوینر زسب کمیٹی محمد اصغر خلجی ، محمد سلیم خان، سکندر علی راجپوت، سہیل احمد قریشی ودیگر نے کہا کہ کنوینر ز کے پاس کمیٹی کوئی بھی ہو اس میں کام کا جذبہ ہونا چاہیے جس سے وہ تاجروںکے مسائل حل کراسکیں، اراکین کی جدوجہد کے باعث تاجروںکے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوئے۔