وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس21 ستمبر کو طلب کرلیا

178

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس21 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں ای وی ایم مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ ہوگی۔ وزارت مواصلات کے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ کابینہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی ۔ نادرا کے فنانشل سال 2021 کے آڈٹ کی کابینہ منظوری دے گی ۔ کابینہ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے گی۔ خطے کے ممالک سے فلمیں درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ میں زیر بحث آئے گا ۔ کابینہ جموں کشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی۔ متبادل تنازعاتی قرارداد کا سینٹر اسلام آباد میں کھولنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ کابینہ ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ مردم شماری کے لیے تجاویز کی منظوری دے گی۔ کابینہ میں ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔