حیدرآباد: پولیس نے غیر قانونی تمباکو سے بھرا ٹرک پکڑلیا

246

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گاجاموری کے قریب سے غیر قانونی تمباکو سے بھر ا ٹرک پکڑ لیا گیا، مختلف علاقوںسے 2ملزمان کو گرفتارکرکے 10لیٹر کچی شراب اور 400مین پوری برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔گاجا موری کے قریب سے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا جس سے 54 بوری اور 15 کاٹن میں مختلف اقسام کے تمباکو برآمد ہوئے برآمد شدہ تمام مال بغیر ٹیکس کے ہونے کی صورت میں تمباکو سے بھرے ٹرک کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن
ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر محمد طاہر کے حوالے کردیا گیا۔ پبن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے شاخ موری کے قریب سے منشیات فروش محبوب علی چانڈیو کو گرفتار کرکے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ راہوکی پولیس نے دوران چیکنگ جکرا پھاٹک کے قریب سے مین پوری فروش گل شیر ببر کو گرفتار کرلیاجبکہ ملزم کاساتھی فرار ہوگیا،گرفتار و مفرور ملزم کے قبضے سے 400 عدد مین پوری برآمد ہوئی۔