پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے فروخت کریگا

200

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری جنگی طیارے فروخت کریگا، جن کی مالیت 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 111ارب 55 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے اس خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی ہے۔ارجنٹائن کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مستردکرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں میں 10 طیارے ایک نشست کے اور دو طیارے دہری نشست والے ہوں گے۔پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق خود ارادیت کی جو قرارداد پیش کی ہے اس کی بھی ارجنٹائن نے حمایت کی ہے جب کہ پاکستان جزائر فاک لینڈ کے مسئلے پر ارجنٹائن کے مؤقف کے قریب ہے۔