تُرک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

269
نیویارک : تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کررہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزر ِ خارجہ مولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی،جس میں قبرص، افغانستان، لیبیا، شام اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے معاملات پر غور کیاگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مولود چاوش الو 21 ستمبر سے شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکی شہر نیو یارک میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے ترک وزیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ملاقات کے دوران عالمی ایجنڈے کے معاملات پر سیکرٹری جنرل کے ساتھ غور کیا گیا۔ اولو نے جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے سری لنکن ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔