الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ وفات پا گئے

280
الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی فائل فوٹو

الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ الجزائر نے 1962ء میں فرانس سے خود مختاری حاصل کی تھی۔ بوتفلیقہ نے 1999ء میں پہلی بار صدارت کا منصب سنبھالاتھا۔ وہ 2004ء، 2009ء اور 2014ء میں بھی پھر سے صدر منتخب ہوئے۔ بوتفلیقہ نے ستمبر 1999ء میں حکومتی فورسز کے خلاف لڑنے والے مسلح جنگجوؤں کے لیے معافی کا پہلا قانون جاری کیا۔ انہوں نے اجرتوں میں بھی اضافہ کیا، تاہم ملک کی اقتصادی حالت ابتر رہی اور بالخصوص نوجوانوں میں بے روزگاری پھیلی رہی۔ 2013ء میں بوتفلیقہ دماغی بیماری سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ کئی بار اسپتال میں داخل ہوئے۔