کولگام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

198

سرینگر (اے پی پی) جموں کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کولگام کے علاقے وان پوہ میں بھارتی پولیس اہلکار بنتو شرما کو گولی ماردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔