قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

171

 

عظیم حادثہ!۔ کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟۔ تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟۔ وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح۔ اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے۔ پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے۔ وہ دل پسند عیش میں ہوگا۔ اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔ اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی۔ اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟۔ بھڑکتی ہوئی آگ۔(سورۃ القارعۃ:1تا11)

رسول اللہ ؐ نے فرمایا: ایمان کی مٹھاس اس کونصیب ہوگی جس میں 3 باتیں پائی جائیں۔ ایک یہ کہ اللہ اور اس کے رسول ؐ سے محبت اس کے دل میں سب سے زیادہ ہو۔ دوسرے یہ کہ جس کسی سے بھی محبت ہوصرف اللہ تعالیٰ کی خاطر ہو۔ تیسرے یہ کہ ایمان کے بعد کفر کی طرف پلٹنا اس کو ایسا ناپسند ہو جیسا آگ میں ڈالا جانا ناپسند ہوتا ہے۔
(بخاری، ترمذی، مسنداحمد، ابوداؤد، مسلم)