پولیس بغیر ہینڈل لاک موٹرسائیکل ضبط کرنے لگی

105

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہریوں کی لاپروائی پر پولیس کا انوکھا آپریشن، بغیر ہینڈل لاک موٹر سائیکلیں ضبط۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہریوں کی لاپروائی ختم کرنے کے لیے بغیر ہینڈل لاک والی موٹر سائیکلیں قبضے میں لینا شروع کردیں۔ پولیس نے چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔ چور موٹر سائیکل لے جانے سے پہلے پولیس لے جانے لگی۔ پولیس نے گلیوں اور رہائشی عمارتوں میں رات کی تاریکی میں بغیر ہینڈل لاک موٹر سائیکلیں تحویل میں لینا شروع کردیں۔پولیس کے مطابق ایکشن کے باعث شہریوں کی لاپروائی اور غیر ذمہ داری سامنے آئی۔ گھروں کے باہر رات کی تاریکی میں موٹر سائیکلیں بغیر ہینڈل لاک ملیں۔ چار روز کے دوران دو سوں سے زائد ان لاک موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔ پریشان ہو کر شہری تھانے رپورٹ درج کرانے آئے تو انھیں تنبیہ کرکے موٹر سائیکلیں واپس دیں گئیں۔ چار سے پانچ موثر سائیکلیں ایسی بھی ملی جن کے مالکان سامنے نہیں آئے۔ شہریوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے چوریوں میں اضافہ ہوا ہے۔