پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے،اسد عمر

270

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، کراچی جیسا شہر آج تک جدید ٹرانسپورٹ کے نظام سے محروم ہے، پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جارہا ہے، گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسیں پہنچی ہیں، مزید 40 بسیں اگلے ماہ کراچی پہنچیں گی،

انہوں نے کہا کہ ٹریک تیار ہے، کنٹرول روم بنالیا گیا ہے، گرین لائن بسوں پر پہلے سافٹ ویئر لوڈ ہوگا، ڈرائیوروں کی تربیت ہوگی، ٹیسٹ رن کے بعد 2 ماہ میں بسیں اپنے ٹریک پر چلنا شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکنک کے آئندہ اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دیدی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن سے کراچی کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی،کے فور منصوبے کے ذریعے کراچی کو پانی کی فراہمی میرا عزم ہے۔