“کیوی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونا ٹھیک نہیں،تکلیف میں بھی محسوس کر رہا ہوں”

343

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کیوی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونا ٹھیک نہیں،پاکستان کی ہوم کرکٹ پر دباؤ بڑھا ہے، لیکن پاکستان پہلے بھی ایسی صورتحال سے گزر چکی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی کرکٹ جلد مشکلات سےباہرنکلےگی، جب پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے گی تو دیگر ممالک کی ٹیمیں ہمارے ساتھ کھیلنے کے لیے لائنیں لگائے گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کوکہوں گاجوغصہ ہےاس کوپرفارمنس پرنکالیں، فینزکوکہتاہوں ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں، ہم اپنی قوت سےپوری دنیاکوچیلنج کرتےہیں۔‪

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جوتکلیف عوام کوہوئی وہی تکلیف محسوس کررہاہوں، ہم کیاامیدلگائےہوئےتھے اور کیاہوگیا، نیوزی لینڈٹیم کادورہ منسوخ ہوناافسوسناک ہے، کل جوہواوہ پاکستان کرکٹ کیلئےاچھانہیں۔