فرانس میں 70 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

95

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں آبادی کے 70 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئیں۔ فرانسیسی طبی حکام کے مطابق 73.9 فیصد آبادی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں نئے کورونا کیسوں کی تعداد 4ہفتوں سے مسلسل کم ہو رہی ہے۔ دوسری جانب چین میں ایک ارب سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یہ تعداد اس کی کل آبادی کا 71 فیصد ہے۔ چین میںاب تک 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔