اٹلی میں تمام ملازمین کے لیے ’’گرین پاسپورٹ‘‘ لازم

138

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں تمام ملازمین کے لیے کام کی جگہ پہنچنے پر اپنا کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی کر دیا جائے گا۔ اطالوی وزیر صحت رابرٹو سپرینزا نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹلی میں کام کرنے کی تمام جگہوں پر اکتوبر سے گرین پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اٹلی میں گرین پاسپورٹ سے مراد کورونا ویکسینیشن کارڈ ہے۔ نئے قوانین کے مطابق اگر کسی شخص کے پاس کورونا کا منفی سرٹیفیکیٹ نہیں ہو گا تو اسے کام کی جگہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور اس کا نتیجہ ملازمت سے معطلی بھی ہو سکتا ہے۔