شمالی کوریا کی جوہری تنصیب میں توسیع کا امکان ہے‘ امریکی ماہر

227

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہر جیفری لیوئس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا نیونگ بیون میں یورینیم افزودہ کرنے کی تنصیب کو وسعت دے رہا ہے۔ جیفری لیوئس مونرے میں مڈلبری انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے شمالی کوریا کی تنصیب کی مصنوعی سیارے سے حاصل کردہ تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر تنصیب کو توسیع دینے کے لیے تعمیراتی کام یورینیم افزودہ کرنے والے پلانٹ سے متصل مقام پر شروع کیا گیا ہے۔ ایک تصویر میں کھدائی کی مشین نظر آ رہی ہے۔ اس کے بعد 14 ستمبر کو کھینچی گئی تصویر میں اس مقام کے گرد بنائی گئی چاردیواری دکھائی دے رہی ہے۔