سکھر، حرا اسپتال قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار جتوئی گرفتار

121

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کی اہم و بڑی کارروائی، تین روز قبل حرا اسپتال قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار جتوئی گرفتار، ترجمان پولیس کیمطابق واقعہ کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، سکھر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جاگیرانی برادری پہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم ذوالفقار جتوئی کو گرفتار کرلیا، حملے میں دو افراد قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ، حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، جنہیں بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔