بدین، صحافی مشتاق میمن کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئے

98

بدین (نمائندہ جسارت) بدین کے نوجوان صحافی مشتاق میمن کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئے لواری شریف میں نماز جنازہ اور تدفین، سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ بدین کے نوجوان صحافی ایوان صحافت اور جماعت لواری شریف کے سرگرم رکن مشتاق میمن طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، مشتاق میمن گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ مشتاق میمن کی نماز جنازہ اور تدفین بدین کے قصبہ لواری شریف میں کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی، سماجی شخصیات، صحافیوں، شہریوں اور جماعت لواری شریف کے ارکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ حیدرآباد کے سینئر نائب صدر اور بدین یونٹ کی جانب سے صحافی مشتاق میمن کے انتقال پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔