ٹنڈوالہٰیار، پولیس کی کارروائی میں2 منشیات فروش گرفتار

95

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار رخسار احمد کھاوڑ کے حکم پر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایچ او عمر ساند نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص بچیندو کیریو کو گر فتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او داسوڑی نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سکندر علی ولد خان محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 مین پوریاں برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ انچارج آئی ٹی عمران ندیم نے ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کی ہدایت پر کچھ دن قبل عمران ندیم نامی درخواست گزار نے ایس ایس پی کو موبائل گمشدگی کی درخواست دی جس پر ایس ایس پی نے انچارج آئی ٹی کو موبائل برآمدگی کے لیے حکم دیا جس پر انچارج آئی ٹی اے ایس آئی ہارون اعوان نے موبائل فون برآمد کروایا جس کی مالیت 25000 تھی، ایس ایس پی نے موبائل فون درخواست گزار عمران ندیم کے حوالے کردیا جس پر درخواست گزار نے ایس ایس پی اور انچارج آئی ٹی کا شکریہ ادا کیا۔