ماتلی، نمائندہ جسارت ڈاکٹر مرزا ناصر بیگ کے ماموں مرزا نصیر احمد انتقال کرگئے

146

ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی پریس کلب کے سینئر صحافی و نمائندہ جسارت ڈاکٹر مرزا ناصر بیگ کے ماموں مرزا نصیر احمد 75 سال کی عمر میں عارف والا میں انتقال کرگئے وہ کچھ دنوں سے عارضہء قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں زیر علاج تھے انکی نماز جنازہ میونسپل گراؤنڈ عارف والا میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جنازے میں شہریوں اور عزیز و اقارب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ماتلی کی صحافی برادری نے ڈاکٹر مرزا ناصر بیگ سے ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔