میرپور خاص:سول اسپتال میں رات کے وقت ڈاکٹر اور عملہ غائب

133

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سول اسپتال میں رات کے اوقات میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ خواب خرگوش میں مصروف، مریضوں کو اسپتال میں صفائی ستھرائی کرنے والی ماسی مریضوں کا ای سی جی کرنے لگی ،مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کے شور کرنے پر ماسی اور دیگر پریشان ، شہریوں کا ڈی سی میرپورخاص سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ میرپورخاص سول اسپتال میں ڈاکٹر وں کا کام ماسیاں اور چپڑاسی کرنے لگے گزشتہ رات دل کے وارڈ میں ایک مریض علی رضا ایڈووکیٹ کو دل میں شدید تکلیف کی وجہ سے جب لایا گیا تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا وہاں موجود کام کرنے والی ماسی اور چپڑاسی نے کہا کہ ای سی جی ہم کرتے ہیں جس پر مریض کے ساتھ آنے والے افراد نے احتجاج کیا تو ماسی او ر دیگر گھبرا گئے اور کہا کہ ڈاکٹر اور دیگر لوگ تو موجود نہیں ہیں مریض کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے ہم ہی رات کے اوقات میں مریضوں کی ای سی جی کرتے ہیں جس پر مریض کے ساتھ آنے والے افراد نے شور شرابہ شروع کر دیا مگر کوئی ڈاکٹر نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں سول اسپتال کے ڈاکٹر اکثر خواب خرگوش میں مصروف رہتے ہیں اور مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں عوامی حلقوں اور شہریوں نے ڈی سی میرپورخاص سے اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔