ٹنڈوالہٰیار،ڈی ایچ اے میں 24 گھنٹوں کی او پی ڈی کا آغاز

90

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) عوام کے لیے بڑی خوشخبری، اب مر یضوں کو حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بہت جلد ڈسٹرکٹ سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار کی خالی اسامیاں بھر کر ڈسٹرکٹ اسپتال کو عوام کے لیے بحال کردیا جائے۔ صوبائی وزیر صحت کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہو ئے ڈی ایچ اے میں 24گھنٹوں کی او پی ڈی شر وع کی جارہی ہے جس سے ضلع کے افراد کو فائد ہ حاصل ہو گا اسٹاپ کی کمی کو دور کر نے لیے حکومت سند ھ سے نئی اسامیاں بھر انے کے لیے منظوری ہو چکی ہے بہت جلد صوبائی وزیر صحت ڈی ایچ اے سپتال کا افتتاح کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی ہیلتھ نے گزشتہ روز ڈی ایچ اے میں 24 گھنٹوں کی او پی ڈی کا افتتاح کرنے کے بعد افسران اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے، آج کے مہنگائی کے دور میں صحت کی سہولت ایک انمول تحفہ ہے، اس لیے حکومت سندھ اور صوبائی صحت نے عزم کر رکھا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ٹنڈوالہٰیار میں تعمیر ہو نے والی ڈی ایچ اے کا باقاعد ہ طور پر صوبائی وزیر صحت اس کا افتتاح کر کے ٹنڈوالہٰیار کے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرکے اپنا فرض ادا کرنے جارہے ہیں۔ اس موقع ڈی ایچ او ڈاکٹر لچھمن داس اور ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سولنگی بھی موجود تھے۔