میرواہ گورچانی، اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے دو طالبات زخمی

99

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) میرواہ گورچانی کے قریب پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے دو معصوم طالبات زخمی، اسپتال منتقل۔ میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ موریو خان گورچانی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول میں اچانک چھت کا پلستر گرنے کے باعث دو معصوم طالبات سنیتا بنت جان محمد گورچانی اور ماریہ بنت محمد رحیم گورچانی زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا اچانک چھت کا پلستر گرنے کے باعث بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ مکینوں مختار گورچانی، یوسف گورچانی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے متعدد بار محکمہ تعلیم میرپورخاص کے افسران بالا، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو اسکول کی زبوں حالی کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا مگر انہوں نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری دراخوست کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جس کے باعث آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔