افسران سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل ایمانداری سے حل کریں

80

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے متعلق شکایات کے ازالے اورمسائل حل کرانے کے لیے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم یا ریٹائرڈ سرکاری ملازم کا پنشن جی پی فنڈ یا تنخواہ کا مسئلہ ہے تو وہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام افسران ایمانداری اور میرٹ کی بنیاد پر فرض شناسی کے ساتھ کام کریں تاکہ معاشرے میں کسی سرکاری یا عام فرد کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ سرکاری یا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل ایمانداری سے حل کریں تاکہ وہ اپنی مراعات بروقت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے عوام اور سرکاری ملازمین کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو متعلقہ محکمے کیخلاف شکایات یا مسائل درپیش ہیں تو تحریری درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کرکے ان کے آفس میں شرکت کرکے پیش کریں تاکہ شکایات اورمسائل حل کرائے جاسکیں۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر رجسٹرار سجاد سومرو ، محکمہ فنانس آفس اکاؤنٹ جوہر لال سجاد سومرو ، ممتاز چانڈیو ہریش کمار جبار عمرانی اور دیگر نے شرکت کی۔