لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، پانچ منشیات فروش ملزمان گرفتار

178

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ دڑی پولیس نے بقاپور روڈ سے منشیات فروش زبیر لغاری کو ایک کلو ایک پاؤ چرس سمیت، چوریوں کی وارداتوں میں منشیات فروش ندیم شر کو بھنگ سمیت، مارکیٹ پولیس نے ملزم کامران شیخ کو مضر صحت گٹکوں سمیت، ڈوکری پولیس نے منشیات فروش بلاول ڈیرو کو مضر صحت گٹکوں سمیت اور سچل پولیس نے روپوش ملزم حمزہ بروہی کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔