میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، پی پی ش ب

116

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) پی پی ش ب کی جانب سے میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پریس کلب کے سامنے پی پی ش ب کے ضلعی صدر اسد اللہ کھوسو، گل بہار جعفری، محمد رمضان قنبرانی، منیر کھوسو، شاہنواز میرانی ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 25 سال گزرنے کے باوجود بھی میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یہاں قانون کیوں خاموش ہے۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کیا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔