جیکب آباد، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے گٹکے کا مقدمہ درج کردیا

339

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد پولیس نے ہندو نوجوان کو دکان سے گرفتار کرکے گٹکے کا مقدمہ درج کردیا۔ جیکب آباد کی سٹی پولیس نے کاشی رام پل سے دکان پر بیٹھے ہندو نوجوان سیتش کمار کو یہ کہہ کر گرفتار کرکے لے گئے کہ ضمانت کا لیٹر تھانے پر کیوں نہیں دیا، جس پرستیش کمار کے ورثا وکیل کے ذریعے ضمانت کا لیٹر لیکر تھانے پہنچے تو پولیس نے گرفتار نوجوان کو غائب کردیا۔ سٹی پولیس نے ستیش کمار پر 11 کلو گٹکے کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری ظاہر کی۔ واضح رہے کہ ستیش کمار کو سٹی پولیس نے 10 ستمبر کو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا، جو ضمانت پر آزاد ہوا تو چار روز بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔ ستیش کے وکیل کے مطابق عدالت نے ستیش کمار کی چار روز قبل چھے کلو گٹکا رکھنے کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی ضمانت کا لیٹر تھانے پر نہ جمع کرانے پر نوجوان کو دوبارہ دکان سے اٹھایا گیا ضمانت کا لیٹر لیکر تھانے پہنچے تو پولیس نے نوجوان کو غائب کر دیا بعد میں 11کلو گٹکے میں دوبارہ گرفتار ی دکھائی ہے ۔