محکمہ آبپاشی نصیر کینال کی انتظامیہ ہمارا پانی بند کرنا چاہتی ہے

113

ماتلی (نمائندہ جسارت) تعلقہ ماتلی کے گائوں حاجی اللہ ڈنو سریوال کے زمیندار اور پی پی تعلقہ ماتلی کے صدر گل محمد سریوال اور ان کے بھائی علی نواز سریوال نے اپنی ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک بااثر شخص کے کہنے پر گلاب لغاری پولیس اور محکمہ آبپاشی نصیر کینال کی انتظامیہ ہمارا پانی بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پانی ڈنڈے کے زور پر روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کے ذمے دار پولیس اور محکمہ آبپاشی نصیر کینال کی انتظامیہ ہوگی۔ گل محمد سریوال نے کہا کہ ہمارے والد مرحوم حاجی اللہ ڈنو سریوال نے اپنی زندگی ہی میں 1998ء میں اپنے تمام وارثوں میں زرعی اراضی کی تقسیم کر دی تھی۔ سریوال برادران نے کہا کہ ماتلی کے سابق اسسٹنٹ کمشنر ثنا اللہ میمن نے اسی بااثر شخصیت کے کہنے پر ہماری اراضی کے کھاتے 22 سال بعد 2020ء میں اسی بااثر شخصیت کے کہنے پر اس کی مرضی کے مطابق تبدیل کر دیے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جس تپیدار کی رپورٹ پر کھاتہ تبدیل کیا گیا ہے وہ ہماری دیھ دڑو سینڈی میں تعینات ہی نہیں تھا۔ تعلقہ ماتلی کے پی پی رہنما گل محمد سریوال نے چیف جسٹس آف سندھ، سیکرٹری ریوینو سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ ہمارا پانی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ گلاب لغاری پولیس کو پابند کیا جائے کہ وہ کسی کی آلہ کار نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اراضی کا پانی کسی کو بھی بند نہیں کرنے دیں گے۔