جیکب آباد، شہید پولیس اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ورثا کو دھمکیاں

134

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) شہید پولیس اہلکار کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ورثا کو دھمکیاں، ورثا کا حکام سے تحفظ کا مطالبہ۔ جیکب آباد میں آٹھ ماہ قبل قتل کیے گئے پولیس اہلکار محمد حیات بازدانی کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنوا زولد عیسو گورگیج کی گرفتاری کے بعد شہید اہلکار کے ورثا کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شہید اہلکار کے بھائیوں محمد یعقوب اور محمد یوسف بازدانی نے ایوان صحافت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہید بھائی کے قتل کیس میںنامزد ملزم عطامحمد گورگیج اور ہزار خان گورگیج ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو کیس سے دستبردار ہونے کے لیے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ اور ایس ایس پی جیکب آباد کو تحریری درخواست بھی دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کرکے دیگر ملزمان بھی گرفتار کیے جائیں۔