میرواہ گورچانی، شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر نظام درہم برہم

163

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت ) ڈیڑھ ماہ قبل چارج سنبھالنے والا ٹاؤن آفیسر ڈیوٹی سے غائب۔ شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر نظام درہم برہم، شہریوں کا ٹاؤن آفیسر کو برطرف کرنے کا مطالبہ۔ ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے نئے ٹاؤن آفیسر جنہوں نے ڈیڑھ ماہ قبل ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی میں ٹاؤن آفیسر کا چارج سنبھالا تھا موصوف اس کے بعد سے مسلسل ڈیوٹی سے غائب ہے جس کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے میرواہ گورچانی کے شہریوں سید ضمیر الحق، رانا عرفان ظفریاب،عامر گورچانی،ملک افتخار احمد اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹاؤن آفیسر کی مسلسل غیر حاضری کے باعث اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار ٹاؤن کمیٹی کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں این او سی، پیدائشی سرٹیفکیٹ اور دیگر کاموں پر ٹاؤن آفیسر کے دستخط نہ ہونے کے باعث شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ،صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر میرپورخاص سے ٹاؤن آفیسر کی مسلسل غیر حاضری کا فوری نوٹس لے کر برطرف کیا جائے اور کسی ایماندار ٹاؤن آفیسر کو مقرر کیا جائے۔