نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت ماحولیاتی کانفرنس

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان دنیا میں مینگروز لگانے والے ملکوں کی عالمی درجہ بندی میں سندھ حکومت کے محکہ جنگلات کی شجرکاری مہم کی وجہ سے جلدچوتھے نمبر کی درجہ بندی حاصل کر لے گا پاکستان اس وقت درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہے اور اگلے دو سے تین ماہ میں درجہ بندی میں مزید بہتری متوقع ہے ان خیالات کا اظہار سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت منعقدہ 18ماحولیاتی کانفرنس اور ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ماحولیات محمد اسماعیل راہو، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق وہرا، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی، سیکرٹری جنرل رقیہ نعیم ، نائب صدر انجینئر ندیم اشرف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ فارسٹ ڈپارٹمنٹ نے بہت تیزی کیساتھ مینگروز کے جنگلات بنائے ہیں۔