محمد زبیر محمدی کرکٹ، افتتاحی میچ نیوسنگم کلب نے جیت لیا

193

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر فیسٹیول ٹورنامنٹ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس میں کراچی زون 2 کی 31 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر ٹورنامنٹ کا افتتاح سید شاہد علی سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون دو نے گیند کو باقاعدہ ہٹ لگا کر کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمارے زون میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رہنی چاہئیں تاکہ نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتا رہے۔ زبیر بھائی کے نام سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد اْن کی کرکٹ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں نیو سنگم کرکٹ کلب نے زیڈ اے اسپورٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی زیڈ اے اسپورٹس کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29۰4 اوورز میں 190 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں نیو سنگم کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 26۰3 اوورز میں پا نچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔