نیوزی لینڈ کا دورہ اس طرح چھوڑ کرجانا افسوسناک ہے ، ڈیرن سیمی

268

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا کافی مایوس کن خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ6 سال پاکستان کا دورہ کرتا رہا، یہ ایک بہترین ملک ہے اور میں نے پاکستان میں خود کو ہمیشہ محفوظ سمجھا۔ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کو ایک بڑا دھچکا ہے۔