پاکستان میں خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا، سری لنکن کرکٹرز

257

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سری لنکن کرکٹرز نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں 2 سال پہلے دورہ پاکستان کو یاد کیا۔انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا جس کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوئے، ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا اور ہم نے خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا، جب ہم وہاں تھے تو ہمیں کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے، پاکستان میں کرکٹ دیکھنے کا حقیقی طور پر خواہشمند ہوں۔سری لنکا کے ایک اور کرکٹر روشن ابھی سنگھے نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا، جب سری لنکن کرکٹ ٹیم پچھلی بار پاکستان گئی تھی تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے اور وہ یہ اعتراف کریں گے کہ نہ صرف وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں بلکہ سکیورٹی بھی بہت ٹاپ کلاس تھی۔