ایشین والی بال چمپیئن شپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا دیا

327

چیبا(جسارت نیوز)ایشیئن والی بال چمپئن شپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-0 سے شکست دے دی۔4 مرتبہ کی سابق ایشین چمپئن ٹیم ٹاپ8 کے آخری کلاسیفیکشن میچ میں پاکستان سے آوٹ کلاس رہی۔فتح کے باوجود پاکستان ٹاپ 4 تک رسائی نہ حاصل کر سکا، قومی ٹیم پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز کھیلے گی۔جنوبی کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے 25-30، 25-22 اور 25-14 سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ ایشین والی بال چمپین شپ جاپان کے شہر چیبا میں کھیلی جارہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی موجودہ رینکنگ 48 اور جنوبی کوریا کی 21 ہے۔