ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک

313

اسلام آباد(جسارت نیوز)ایشین ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سفری انتظامات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔فیڈریشن نے فنڈز کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی خط لکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئئن شپ 28 ستمبر سے دوحا میں کھیلی جائے گی۔