نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی، چارٹرڈ طیارہ کل پاکستان پہنچے گا

221

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل چارٹرڈ طیارہ آ رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وسیم خان نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ دورہ ختم کیاجانا افسوسناک امر ہے اور جو بھی ہوا غلط ہوا۔انہوں نے بتایاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس لینے کل چارٹرڈ طیارہ آ رہا ہے۔