نیوزی لینڈ کے فیصلے سے مایوسی چیئرمین فوکس حبیب شاہ

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے دورہ پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا عین ٹاس کے وقت دورہ منسوخ کرناسمجھ سے بالا تر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما وفوکس کے چیئرمین حبیب شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ حبیب شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے سے پاکستان کی بدنامی نہیں ہوگی البتہ نیوزی لینڈ کی اپنی ساکھ ضرور متاثر ہوئی ہے۔ دنیا کے تمام نامور کرکٹرز بھی نیوزی لینڈ بورڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر ہے۔