براوو اور پولارڈ ٹی20ٹرافیاں جیتنے میں سب سے آگے

77

جمیکا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز آل راونڈر ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ ٹی20میچز میں15، 15ٹرافیاں جیت کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔براوو اور پولارڈ نے اب تک 500، 500ٹی20میچز میں شرکت کی ہے جوکہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک13ٹرافیوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے روہت شرما10کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسچن اور سری لنک کھلاڑی لسیتھ ملنگا 9 ٹرافیوں کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔