اعصام الحق کو اوپن ڈی رینز ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست

280

رینز(جسارت نیوز)پاکستانی نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار ڈیوڈ پیل اوپن ڈی رینز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو اوپن ڈی رینز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ٹامس میکاک اور مارک گینگل پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شکست دی۔مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اعصام الحق اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دارکو سیڈڈ کو 6-7(2-7) اور 6-7(3-7) سے شکست ہوئی۔