شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10نمبر والی شرٹ مل گئی

380

لاہور(جسارت نیوز)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10مل گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز قومی ٹیم کی نئے کٹ کی رونمائی کی گئی تھی ، اس موقع پر جاری کی جانے والی تصاویر میں شاہین شاہ آفریدی نمبر 10شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جو اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔نوجوان فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ کی 10نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیسر کو جواب دیا کہ یہ شرٹ میں نے بڑی عزت اور افتخار کے ساتھ پہنی، بڑی خوشی ہے کہ یہ اب شاہین شاہ آفریدی زیب تن کریں گے جو کہ بجا طور پر اس کے حقدار ہیں، میری دعا ہے کہ آپ عروج کی جانب گامزن رہیں اور پاکستان کا رنگ فخر کے ساتھ پہنیں۔